: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جے پور،21اپریل(ایجنسی) راجستھان کے چتوڑ گڑھ ضلع کے گنگرار علاقے میں چھ کشمیری طالب علموں کے ساتھ بدھ (19 اپریل) شام نامعلوم افراد نے مارپیٹ کی. پولیس نے جمعرات (20 اپریل) کو یہ معلومات دی.
پولیس اہلکار دنیش کمار نے بتایا کہ میواڑ یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلبہ گھریلو سامان خریدنے گئے تھے.
اسی دوران نامعلوم افراد نے ان کے نام اور پتے کہنے کے بعد مارپیٹ کی. واقعہ کے بعد وہ لوگ دو پہیہ گاڑی پر بیٹھ کر بھاگ گئے.
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;"> کشمیری طالب علموں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی.
طالب علموں کی شکایت کی بنیاد پر نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 323 اور 341 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. جانچ جاری ہے.
غور طلب ہے کہ میواڑ یونیورسٹی میں جموں کشمیر کے قریب آٹھ سو طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں.